عوام کی امیدوں کا واحد مرکز وزیر اعظم عمران خان ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ  عوام کی امیدوں کا واحد مرکز وزیر اعظم  عمران خان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نےبلاول زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام بھی اب سندھ سرکار کی بے حسی کو جان چکےہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھٹو کا نام لے کر چلائی جانے والی پارٹی کا اب سندھ میں بھی کنٹرول نہیں رہا۔ کراچی اور سندھ کے عوام کی نظریں بھی عمران خان کی راہ تک رہی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ کرپشن پکڑے جانے کے بعد عوام نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو مسترد کر دیا ہے۔ بلاول کو شاید خبر نہیں کہ باغ کے عوام بھی عمران خان کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

شہباز گل کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف پر کے پی اور گلگت کے بعد کشمیر کے عوام نے بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے۔ آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں لی ہیں۔ باغ ایل اے 16 کی سیٹ جیتنے کے بعد تحریک انصاف کے پاس 26 سیٹس ہیں۔

The post عوام کی امیدوں کا واحد مرکز وزیر اعظم عمران خان ہیں، ڈاکٹر شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email