نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان دورہ سے قبل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

اگست میں نیوزی لینڈ کے سیکورٹی  ماہر رگ ڈیکاسن پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ انتظامات کا جائزہ لیں گے جبکہ لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے حوالے سے انتظامات بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ رگ ڈیکاسن مختلف اوقات میں پاکستان میں میچز اور سیریز کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے جبکہ پی سی بی نے ورلڈکپ کی تیاریوں کے پیش نظر دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کی  بھی پیشکش کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 2003 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

The post نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا،پی سی بی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email