کراچی میں کب تک کاروبار کھلا رہے گا؟ تاجروں نے بڑا اعلان کردیا

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈائون کی افواہوں پر عوام کان نہ دھریں۔

میٹنگ کے بعد کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے تاجروں کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کے ٹاسک فورس کے اجلاس میں اوقات کار بڑھانے کی بات چیت ہوگی نہ کہ بند کرنے کی، مکمل لاک ڈائون کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے کہا کہ جوبلی مارکیٹ کے دوکانداروں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی جبکہ ایس ایچ او نبی بخش کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے تاجروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میٹنگ وزیراعلیٰ سندھ سے کروائی جائے، ایسا نہ ہو کہ کل کا فیصلہ آج کی باتوں کے بر عکس ہو جائے، ٹیسٹنگ کم ہونے کی وجہ سے ریشو زیادہ ہے، کل جوبلی کی دوکانوں کی 162 دوکانیں جو توڑی ہیں انہیں متابدل جگہ دی جائے، ان دوکانداروں کو چھ ماہ کے کرایہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایس و پیز کے ساتھ تمام کاروبار کھولیں جائیںم کورونا ختم نہیں ہوگا، اسی کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ ویسے ہی معاشی طور پر بہت پریشان ہیں۔

The post کراچی میں کب تک کاروبار کھلا رہے گا؟ تاجروں نے بڑا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email