کورنگی زمان ٹاون میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا مقدمہ درج

کورنگی زمان ٹاون میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھ سالہ ماہم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اغوا، زیادتی اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے دو عینی شاہد کو حفاظتی تحویل میں لے کر بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب رکشے والا آیا اور کچرا کنڈی میں کچھ پھینک کر فرار ہوگیا، رکشہ ڈرائیور نے سرخ رنگ کا کیپ لگایا ہوا تھا۔

اُن کے مطابق شک ہوا تو جا کر دیکھا تو کپڑے میں کچھ لپٹا ہوا تھا جسے کھول کر دیکھا تو بچی کی لاش تھی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ رکشے کی لائٹ تیز تھی جس کے باعث ملزم کی شکل کو واضح نہیں دیکھ سکا۔

دوسری جانب پولیس نے سات مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، ساتھ ہی تمام زیر حراست افراد کا ڈی این اے بھی کرایا جائے گا۔

خرم شیر زمان اور فاروق ستار نے بھی ماہم کے گھر پہنچ کر فیملی سے تعزیت کی اور سندھ حکومت سے جلد ماہم کو انصاف دلانے کی اپیل کی۔

The post کورنگی زمان ٹاون میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا مقدمہ درج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email