سعودی حکومت کا بیت اللہ کو عمرہ زیارات کیلئے کھولنے کا اعلان

حج سیزن کے اختتام کے بعد سعودی حکومت نے بیت اللہ کو آئندہ ماہ یکم محرم سے عمرہ کی زیارات کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی حج وعمرہ کمیشن ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط کا کہنا ہے کہ عازمین عمرہ کے استقبال کے لیے مکہ مکرمہ میں دو لاکھ 60 ہزار سے زائد کمرے بک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں کورونا کے پیش نظر ایس اوپیز کے ساتھ معتمرین کے لیے ڈھائی لاکھ سے زائد کمرے مختص کردیئے گئے ہیں۔

وزیرحج کا کہنا ہے کہ معتمرین کی صحت وسلامتی کے پروٹوکول کا نفاذ کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور چہرے  پہ ماسک لگانے سمیت تمام دیگر ضروری ضوابط پرعمل درآمد ہوگا۔

ڈاکٹرعبدالفتاح نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کے لیے مختص ہوٹلوں میں معتمرین کی رہنمائی کے لیے گائیڈ کو مقرر کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوٹلوں کے 10 فیصد کمرے کورونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے مختص کیےگئے ہیں اور ایک کمرے میں 2 سے زائد افراد کو نہیں رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معتمرین کے لیے مدینہ منورہ کے ہوٹلوں میں بھی 70 ہزار سے زیادہ کمرے مختص کردیئے گئے ہیں۔

The post سعودی حکومت کا بیت اللہ کو عمرہ زیارات کیلئے کھولنے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email