بھارت کی معروف اداکارہ نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے شرمناک راز فاش کردیئے

فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمزپر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا پر ایک اور مشکل آن پڑی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شرلین چوپڑا نے راج کندرا پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا ہے۔

ممبئی کرائم برانچ کے سامنے اپنا بیان دینے کیلئے پیش ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں راج کندرا نے کام کے متعلق بات چیت کیلئے ان کے بزنس مینیجر سے رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ راج کندرا نے مزاحمت کے باوجود ان کا بوسہ لینا شروع کردیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے راج کندرا کو کہا تھا کہ وہ ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیںم جس پر راج کندرا نے ان سے کہا کہ وہ زیادہ تر تناو میں رہتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے شلپا شیٹھی کے ساتھ اپنے رشتے کو پیچیدہ قرار دیا۔

The post بھارت کی معروف اداکارہ نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے شرمناک راز فاش کردیئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email