وزیر داخلہ دورہ سیاچن کیلئے اسکردو پہنچ گئے

وزیر داخلہ شیخ رشید دورہ سیاچن کے لیے اسکردو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو ائیرپورٹ پہنچنے پر گلگت بلتستان اسکاوٹس کے سینیر حکام نےشیخ رشید کا  استقبال کیا۔

جی بی اسکاؤٹس ونگ ہیڈکوارٹر اسکردو آمد پر گلگت بلتستان اسکاوٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔

وزیر داخلہ کو گلگت بلتستان اسکاوٹس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ جی بی ہیڈکوارٹر میں وزیر داخلہ نے یادگاری پودا بھی لگایا۔

The post وزیر داخلہ دورہ سیاچن کیلئے اسکردو پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email