کراچی کے ساحل پر ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ٹل گیا

کراچی کے ساحل پر ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے سارا تیل نکال لیا گیا ہے، جہاز میں پچانوے ٹن تیل موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز کو نکالنے کے لیے تین اسپیشل ٹگز آئندہ چند روز میں کراچی پہنچیں گے جبکہ دبئی سے آنے والے ٹگز کم گہرائی کے پانی سے جہاز نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محمود مولوی کا مزید کہنا تھا کہ جو ٹگ جہاز نکالنے کراچی پہنچا تھا وہ خود خراب ہوکر مرمت کے لیے کراچی پورٹ پر کھڑا ہے جبکہ جہاز کے مالک نے جہاز کے معاملات دیکھنے کے لیے اپنا ایجنٹ مقرر کردیا ہے۔

The post کراچی کے ساحل پر ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ٹل گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email