وزیراعظم نے ہمیشہ عالمی قوانین کی عملداری پر زور دیا ہے ، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ عالمی قوانین کی عملداری پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی سے متعلق مبینہ تبصرے کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ تمام جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کریں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ طاقت کے استعمال خصوصاً ڈرون حملوں، ماورائے عدالت قتل کی مخالفت کی ، وزیراعظم نے امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے ، وزیراعظم نے تنازعات کے سیاسی حل پر زور دیا ، وزیراعظم چاہتے ہیں تمام مسائل مذاکرات سے حل ہوں۔

The post وزیراعظم نے ہمیشہ عالمی قوانین کی عملداری پر زور دیا ہے ، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email