ہمیں عمران خان کی سوچ کو آگے لے کر جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی سوچ کو آگے لے کر جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 38 میں اعصاب شکن الیکشن کو دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے جتانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے انتخابی مہم زور وشور سے کی ، مخالفین ہمارے ووٹرز کو ڈرانے اور دھمکانے میں مصروف رہے ، پی ٹی آئی کی شرٹ پہن کر نمو دار ہونے والوں کو پولیس کے حوالے کیا گیا ، حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کی ، دونوں جماعتوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا دیکھنا ہو گا کہ کس کا بیانیہ جیتا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل کی شکست نے جعلی راجکماری کے بیانیے اور سیاست کو بند گلی میں دھکیل دیا ، ن لیگ کی جانب سے یونین کونسلز میں پیسے بانٹے گئے ، عوام نے ووٹ کے تقدس کو یقینی بنایا ، تمام کارکنان کی انتھک محنت، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے ٹیم کو متحرک کرتے ہوئے فتح حاصل ہوئی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے فون کر کے مبارکباد دی ، حق اور ایمان کی طاقت سے فتح ملی ، گزشتہ روز مافیا کے بتوں کو پاش پاش کیا گیا ، ہم نے انتھک محنت کرتے ہوئے بہتر ٹیم ورک سے الیکشن کو فتح کیا ، جعلی رجکماری نے روائتی راگ قوم کو سنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان، میڈیا و اہل علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، احسن سلیم کے جیتنے سے ترقی و خوشحالی میں اضافہ ہوگا ، پی ٹی آئی حکومت نوجوانوں کو آگے لا رہی ہے ، نوجوان عمران خان کا قیمتی آثاثہ بن کر ملکی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں ، کل کی فتح نوجوانوں کی فتح ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا کی شکر گزار ہوں ، ووٹ کی چوری اب نہیں ہوگی ، پاکستان مخالفین کو جواب دینا ہوگا ،  پاکستان کی عوام ایسے عناصر کا صفایا کرے گی ،  اقبال کے شاہین، عثمان بزدار کی قیادت میں روشن پاکستان کی طرف رواں دواں ہونگے ،  یہاں ریاست کا بیانیہ گونجے گا۔

The post ہمیں عمران خان کی سوچ کو آگے لے کر جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email