کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے وزیراعظم نے تاریخی اقدامات کیے ہیں ، فرخ حبیب

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے وزیراعظم نے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کار پیسہ لگانے کو تیار نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ ماہ میں کنسٹرکشن شعبے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے گئے ، پورے ملک میں کنسٹرکشن کے شعبے میں ایک ہزار ارب کے پراجیکٹ چل رہے ہیں ، ملک میں سات لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی ، کنسٹرکشن سے بہت سے شعبے منسلک ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں 373 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں ، پنجاب میں تین لاکھ پچیس ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی ، کے پی میں 73 ارب روپے سرمایہ کاری کے منصوبے ہیں ، اسلام آباد میں ایک سو تین منصوبے شروع کیے گئے ہیں ، لوگوں نے ایف بی آر سے 491 ارب کے منصوبے منسلک کروائے ہیں۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ افسوس ہے کہ سندھ کے سرمایہ کاروں کی شکایات ہیں کہ چار سو منصوبوں کی درخواستوں میں سے صرف 90 منصوبے منظور کیے گئے ہیں ، سندھ بلڈنگ کنٹرول کا ادارہ دیمل کا شکار ہے، بغیر پہیہ لگائے یہ منصوبے منظور نہیں کیے جاتے ، توقع کرتے ہیں سندھ حکومت سہولت کاری کرے ، لو کاسٹ ہاؤسنگ وزیراعظم کے دل کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار امید پیدا ہوئی ہے کہ بینک گھروں کی تعمیر کے لیے پیسہ دیں ، ابھی تک کم لاگت والے گھروں کے لیے بینکوں کو 145 ارب روپے کی درخواست منظور ہوچکی ہیں ، بینک45 ارب کے منصوبے کے لیے رقم کاری کرچکے ، ابتک لوکاسٹ بیس ہزار گھر مکمل کیے جاچکے ہیں ، اس وقت 45 لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے ستر ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے شارٹ لسٹنگ کرلی ہے ، سروے آف پاکستان کو لینڈ ریونیو ریکارڈ پیش نہیں کیا جارہا ، کراچی کے اندر25جنگل تھے جو غائب ہوچکے ، لاہور میں ڈیجیٹللائزیشن  کا پچاس فیصد جبکہ اسلام آباد میں 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔

The post کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے وزیراعظم نے تاریخی اقدامات کیے ہیں ، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email