پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 2 اگست سے کھول دیے جائیں گے ، مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 2 اگست 2021 سے کھول دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ایک دن میں 50 فیصد طلباء کو اسکول بلانے کی اجازت ہو گی ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 2 اگست سے کھول دیے جائیں گے ، مراد راس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email