حکومت سندھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمیت تمام پیپلزپارٹی کے رہنما اپنے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہی ہے، سندھ میں جگہ جگہ مسائل ہیں ، اب سندھ میں بھی تبدیلی آرہی ہے ، پی ٹی آئی سندھ میں بھی تبدیلی لیکر آئے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا پیسہ کشمیر پر کھپایا ، ن لیگ ہو یا پیپلز پارٹی کسی کو عوام سے دلچسپی نہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے۔

The post حکومت سندھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email