وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سمیت اہم عہدوں کے لیے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات کی ، وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ الگ الگ ملاقات کی ، ملاقاتوں میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے چاروں امیدواروں سے مختلف سوالات کیے ، وزیراعظم نے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم و ترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن پر گفتگو کی ، چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیر سے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے عمران خان مزید مشاورت کریں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email