بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں ، نور

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ، میزبان اور ماڈل نور بخاری نے ملک میں زیادتی کے بڑھتے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  نور بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملک میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

اپنی انسٹا اسٹوری میں انہوں  نے لکھا کہ بدقسمتی سے پاکستان دنیا کا وہ ملک بن گیا ہے جہاں مرد، عورت، بچے اور جانور کوئی محفوظ نہیں ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے کہاکہ یہ وقت اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنے کا ہے کہ ہم ایسا کیا کررہے ہیں جس کے بدلے میں ہمیں ایسے افسوسناک واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کا خواب دیکھنے والوں کو انصاف اور سزا بھی اللہ کے قانون کے مطابق ہی دینی ہوگی۔

 

The post بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں ، نور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email