حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے ، حسن مرتضی

پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ حکومت عوام کو  یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کو سستا آٹا، چینی اور گھی نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں زہر گھولنے والی حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 68 روپےسے بڑھا کر 84.50 روپےکردی ، آٹا ساڑھے 7 روپے فی کلو جبکہ چینی 17 روپے کلو مہنگی کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ، خوردنی  تیل 90 روپے فی کلو مہنگا کرکے وفاقی کابینہ نے عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ ڈالا ہے۔

پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والے چینی درآمد کرکے اپنے سہولت کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ، عام انسان  بچوں کی تعلیم کے خرچے، بجلی کے بلوں اور اپنے گھر کے ماہانہ بجٹ سے پریشان ہے ، نوجوان طبقہ کہنے پر مجبور  ہے کہ نئے پاکستان میں ذہنی اور جسمانی اذیت کے سوا کچھ نہیں۔

The post حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے ، حسن مرتضی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email