وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت برساتی نالوں پر قائم تجاوزات سے متعلق اجلاس

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت سیکٹر ای الیون میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات سے متعلق اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات سے متعلق اجلاس میں کہا کہ ای الیون کے برساتی نالوں پر قائم  تعمیرات اور تمام غیر قانونی تجاوزات  مسمار کرنے کے لیے  جلد اپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکٹر ای الیون کی بیشتر رہائشی سوسائیٹیز نے  برساتی نالوں پر غیر قانونی تجاوزات تعمیر کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بارش کے پانی کے بہاو میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ان سوسائیٹیز نے  گرین بیلٹ اور پارکس پر بھی ناجائز تعمیرات کی ہوئی ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سیکٹر ای الیون کے تمام برساتی نالوں پر قائم قانونی اور غیر قانونی تعمیرات کا تعین کر کے اگلے ہفتہ تک ایک باقاعدہ پلان تیار کیا جائے تاکہ جلد از جلد باقاعدہ ایک شیڈول کے مطابق  تجاوزات کو  مسمار کرنے کا کام شروع کیا جا سکے ، جب تک برساتی نالوں پر تجاوزات مسمار نہیں کیے جائیں گے بر سال برسات  کے موسم میں سیلاب آنے اور علاقہ مکینوں کی جانوں کو خطرہ لاحق رہے گا۔

The post وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت برساتی نالوں پر قائم تجاوزات سے متعلق اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email