وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے عمران خان کا حتمی پلان سامنے آگیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا حتمی پلان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے امیدوار کا چناو انٹرویو کے بعد ہوگا ، آذاد کشمیر کے سینیئر وزیر کی تقرری بھی انٹرویو دینے والے ارکان میں سے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے لیے امیدواروں کے انٹرویو خود کرنے کا فیصلہ کیا ، آج سے انٹرویو کا سلسلہ شروع ہوگا، امیدواروں کو سوالوں کے جوابات دینا ہوں گے ، انٹرویو کے لیے امیدواروں کی فہرست تیار ہو گئی ہے، ہر امیدوار کو الگ الگ وقت دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بیرسٹر سلطان محمود، سردار تنویر الیاس، انوار الحق، خواجہ فاروق، اظہر فاروق سمیت 12 سے 13 امیدواروں کے انٹرویو وزیر اعظم خود لیں گے ، وزیر اعظم کے لیے انٹرویو کا مرحلہ اسمبلی ممبران مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ کشمیر ایشو سے گہری وابستگی،ایماندار اور عوام دوست سوچ کا حامل امیدوار پہلی ترجیح ہوگا اور عام متوسط گھرانے، پسماندہ علاقے، پارٹی منشور اور ویژن کو آگے بڑھانے والا امیدوار بھی ترجیح ہوگا۔

The post وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے عمران خان کا حتمی پلان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email