خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس زیب تن کریں ، وینا ملک

پاکستان شوبز ناڈسٹری کی بولڈ اور متنازعہ اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک کا کہنا ہےکہ خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس زیب تن کریں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پردہ مرد اور عورت دونوں کے لیے ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے کہ مناسب لباس پہنیں۔

واضح رہےکہ وینا ملک کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی پیغام دیتا ہے لیکن افسوس مرد اس پر عمل کررہا ہے اور نہ ہی عورت۔

The post خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس زیب تن کریں ، وینا ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email