ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات لگائی گئیں۔

متن کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کے دن ایم پی اے نذیر چوہان اپنے کوآرڈینیٹر اور پچیس نا معلوم افراد کے ساتھ پولنگ اسٹیشن آئے ،  ایم پی اے نذیر چوہان نے ایس ایچ او سے بد تمیزی کی ، پولنگ اسٹیشن کے اندر زبردستی جانے کی کوشش کی اور پولیس کے روکنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

The post ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email