الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو بطور چئیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے چودہ دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی۔

 

The post الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email