بقول وزیراعظم پی ٹی آئی پنجاب سے ن لیگ کا مکمل صفایا کررہی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بقول وزیراعظم پی ٹی آئی پنجاب سے ن لیگ کا مکمل صفایا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ٹیلی فون کیا اور ایم ایل اے حلقہ 36 اور پی پی 38 سیالکوٹ میں  مافیا کیخلاف جم کر ,ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور جاندار کمپین سے ن لیگ کو شکست کا مزہ چکھانےپر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے جس طرح پر عزم ہوکر الیکشن لڑا اور مافیا کے بڑے بت کودھول چٹائی یہ پی ٹی آئی کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار نے مجھ پر اعتماد کیا اور ایم ایل اے 36اور پی پی 38 کا اہم ٹاسک سونپا میں انکی شکرگزار ہوں ، انشاءاللہ پی ٹی آئی کامیابی کا یہ تسلسل جاری رکھے گی۔

The post بقول وزیراعظم پی ٹی آئی پنجاب سے ن لیگ کا مکمل صفایا کررہی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email