سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، زاہد حفیظ چوہدری

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ ، وزیراعظم ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات کی ، وزیر خارجہ نے سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے سعودی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر ہم منصب کو بریف کیا ، وزیر خارجہ بحرین کے دورے پر ہیں ، دونوں ملکوں نے تجارت اور بزنس سمیت مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق رائے کیا ،  وزیر خارجہ نے چین کا دورہ کیا اور دوطرفہ اسٹرٹیجک تعلقات پر بات کی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ چین نے کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ، بھارتی حکومت اور اسرائیلی ایجنسی کے مشترکہ پیگاسس آپریشن کی مذمت کرتے ہیں ، عالمی رہنماؤں کی ٹیلی فون کالز سمیت وزیر اعظم عمران خان کا بھی فون ٹیپ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے دوسال مکمل ہونے کو ہیں ، بھارتی غاصبانہ قبضے پر 5 اگست کے دن کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا جائے گا ، بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی قدم کے خلاف عالمی سطح پر پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی ، عالمی دنیا نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیس لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں ، درست اعدادوشمار وزارت سرحدی امور کے پاس موجود ہیں ، افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے حوالے سے بات چیت مسلسل جاری ہے ، افغان مہاجرین کو بہرحال اپنے ملک واپس جانا ہے ، وزیر خارجہ کے دورے کا بنیادی مقصد مشترکہ وزارتی کمیشن کی صدارت کرنا تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بحرین کے قریبی دو طرفہ تعلقات ہیں ، بحرین کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے ، بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں سیلاب آیا ہے ، سی پیک کے حوالے سے جے سی سی کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا ، داسو واقعہ کا جے سی سی کے موخر ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔

The post سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، زاہد حفیظ چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email