لندن میں طوفانی بارشیں ، الرٹ جاری

 برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث کئی اسٹیشنز متاثرہوچکے ہیں جبکہ کئی سڑکیں بند ،  ہزاروں گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں اسکے علاوہ انڈر گراؤنڈ ہسپتال بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں بھی  لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے لندن میں ایک ہفتہ کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

The post لندن میں طوفانی بارشیں ، الرٹ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email