برساتی نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کا آپریشن جاری

شہر کراچی کے سب سے بڑے برساتی نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے نالے گجر نالے پر بیک وقت 10 مقامات پر اور دوسرے سب سے بڑے نالے اورنگی نالے پر 6 مقامات پر بیک وقت تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

 آپریشن کی قیادت بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈایریکٹر بشیر صدیقی کررہے ہیں۔

بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ گجر نالے اور اورنگی نالے پرستانوے فیصد تجاوزات کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ جوبلی کلاتھ مارکیٹ پر کل 50 دکانوں کو مسمار کردیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر بھاری مشینری اور افرادی قوت میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس ،علاقہ پولیس، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس، سیٹی وارڈن، رینجرز اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

 

 

 

The post برساتی نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کا آپریشن جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email