25 لاکھ اساتذہ کی یکم اگست تک لازمی ویکسینیشن ناممکن ہے ، کاشف مرزا

صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ 25 لاکھ اساتذہ کی یکم اگست تک لازمی ویکسینیشن ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ 15 لاکھ پرائیویٹ اور 10لاکھ سرکاری‏ اساتذہ کو ویکسی نیٹڈ کرنے کے لیے حکومت ترجیح بنیادوں پراقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ 5 کروڑ ‏طالب علموں کیلئے ویکسینیشن سہولیات کی عدم دستیابی کی صورت  میں 31 اگست تک لازمی ویکسینیشن ڈیڈ لائن ناممکن اور تعلیم سے مذاق ہے۔

صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ و پبلک طلبا،اساتذہ واسٹاف کو بلا امتیاز ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے ، بند تعلیمی اداروں سے تعلیم اورویکسینیشن کاعمل متاثر ہوگا ، تعلیمی ادارے ملک بھر میں کھلے رکھ کر اسکولزڈورٹو ڈور ویکسینیشن کی جائے۔

The post 25 لاکھ اساتذہ کی یکم اگست تک لازمی ویکسینیشن ناممکن ہے ، کاشف مرزا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email