پنجاب کی عوام نے بھی نواز شریف اور مریم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے ، شبلی فراز

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے بھی نواز شریف اور مریم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ن لیگ کا گڑھ ہے ، اب ثابت ہوچکا ہے کہ وزیراعظم نیشنل لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام عمران خان کی لیڈرشپ میں ملک کو آگے بڑھائے گی ، کچھ لیڈرز پارٹی کو ایک طرف کھینچنا چاہتے ہیں ، نوازشریف اور مریم پارٹی کو دوسری طرف کھینچنا چاہتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے تین چار نام زیر غور ہیں ، وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کے وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے ، اب یہ پانچ چھ لوگ احتجاج کرسکتے ہیں ، جب پی ڈی ایم کی 11 جماعتیں تھیں تو یہ کچھ نہ کرسکے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس ایک ٹیسٹ کیس ہے ، حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ، اس طرح کے گھناؤنے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونی چاہیے۔

The post پنجاب کی عوام نے بھی نواز شریف اور مریم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے ، شبلی فراز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email