یوٹیلیٹی اسٹورز پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تشویشناک ہے، شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آٹا ساڑھے 7 روپے، چینی 17 روپے فی کلو اور گھی 90 روپے فی کلو مہنگا کیا گیا ہے ، آٹا 20 کلو کا تھیلا اب 950 روپے کا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے سے اب 85 روپے فی کلو دستیاب ہوگی ، گھی کی قیمت 170 روپے کلو تھی اور اب 260 روپے کلو کی گئی ہے ، آئے روز منی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے ، یہ تمام فیصلے وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیے گئے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ وہ مہنگائی ہے جو وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی مرضی سے کی گئی ہے ،  گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 12.28 فیصد رکارڈ کی گئی ، غریب پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ، آپ ان پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالتے جا رہے ہیں ، اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو جائیں گے ، ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

The post یوٹیلیٹی اسٹورز پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تشویشناک ہے، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email