سندھ کےحکمران آزاد کشمیرانتخابات خریدنے میں ناکام رہے ، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کےحکمران آزادکشمیرانتخابات خریدنےمیں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نےسندھ کا پیسہ آزاد کشمیرالیکشن پرلگایا ، کشمیرکےبعد سیالکوٹ میں بھی ن لیگ فارغ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی آکررہے گی ، پیپلزپارٹی کا خاتمہ قریب ہے ، ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ائیرکرافٹ گن کی موجودگی باعث حیرت ہے ، سندھ حکومت امن وامان کےقیام میں ناکام ہوچکی ،  کچےکےعلاقےمیں پولیس نہیں جاسکتی۔

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کچےکے ڈاکوؤں کےسرپرست اعلیٰ مرادعلی شاہ ہیں ، سندھ کی لاکھوں ایکڑاراضی پرقبضہ ہے ، کراچی میں کورونا ویکسین چوری کرکے فروخت کی جارہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف ہی سندھ کی عوام کی آخری امید ہے۔

The post سندھ کےحکمران آزاد کشمیرانتخابات خریدنے میں ناکام رہے ، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email