سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبہ بلوچستان کی قسمت بدلے گی ، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبہ بلوچستان کی قسمت بدلے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھنے اور صوبہ کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا ، بلوچستان میں کرونا کی صورتحال سنگین ہو رہی ہے ، کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کرونا وبا کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے اور وبا کے خلاف عوام کیلئے آگاہی مہم چلانے پر زور دیا۔

The post سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبہ بلوچستان کی قسمت بدلے گی ، صادق سنجرانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email