وزیر خارجہ آج بحرین کے وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملیں گے اسکے علاوہ  شاہی محل میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔

آج کی ملاقات میں پاک بحرین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ شاہ محمود قریشی  بحرین میں پاکستانی کاروباری برادری کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کے خدوخال پر روشنی ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ گزشتہ روز بحرین کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت منامہ پہنچے تھے جہاں پرانہوں نے منامہ میں منعقدہ پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا اسکے علاوہ وزیر خارجہ نے منامہ میں بحرین کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد الزیانی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

 

The post وزیر خارجہ آج بحرین کے وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email