جس کا ڈر تھا وہی ہوا ؛کورونا سے صحت یاب افراد کو ایک اور خطرے کا سامنا

عالمی وبا کورونا سے صحت یاب افراد کو ایک اور خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ اور امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے والے متعدد افراد کو دماغی افعال میں نمایاں کمی کے خطرہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امپرئیل کالج لندن، کنگز کالج، کیمبرج، ساؤتھ ہیمپٹن اور شکاگو یونیورسٹی کی اس مشترکہ تحقیق میں  یہ بات جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ کوویڈ 19 کس حد تک ذہنی صحت اور دماغی افعال پر اثرات مرتب کرنے والی بیماری ہے

اس مقصد کے لیے گریٹ برٹش انٹیلی جنس ٹیسٹ کے 81 ہزار سے زیادہ افراد کے جنوری سے دسمبر 2020 کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن میں سے 13 ہزار کے قریب میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

تحقیق میں تمام تر عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے دریافت کیا گیا کہ جو لوگ کووڈ 19 کا شکار ہوئے، ان کی ذہنی کارکردگی اس بیماری سے محفوظ رہنے والوں کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوگئی۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ذہنی افعال میں تنزلی کی سطح کا انحصار بیماری کی شدت پر ہوتا ہے۔

یعنی جن مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی، ان میں ذہنی افعال کی تنزیلی کی شرح دیگر کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

محققین کے مطابق ذہانت کی شرح میں یہ کمی فالج کا سامنا کرنے والے مریضوں سے بھی زیادہ تھی۔

واضح رہےکہ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی لانیسٹ میں شائع ہوئے۔

The post جس کا ڈر تھا وہی ہوا ؛کورونا سے صحت یاب افراد کو ایک اور خطرے کا سامنا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email