وزیراعظم کی ہدایت پر اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

 وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے   پولیس گارڈز واپس لے لیے گئے ہیں۔

ن لیگ زرائع نے شدید برھمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوتا ہے اس لیے ان کو دو گارڈز دیئے گئے تھے جبکہ دونوں پولیس گارڈز شہبازشریف کے اسلام آباد ہونے پر ان کے ساتھ ہوتے تھے، وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے انھیں واپس بلا لیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے اس معاملے کو قومی اسمبلی میں بھی اٹھائے جانے کا امکان بتایا جارہا ہے جبکہ وزراء کے ساتھ تعنیات سیکیورٹی گارڈز کی تعداد پہلے ہی کم کردی گئی ہے۔

The post وزیراعظم کی ہدایت پر اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email