واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس ایپلیکشن کی بڑی خامی کو دور کردے گا

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں اگر کسی چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کردیا جائے تو وہ نئے میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہوجاتی ہے۔

جس سے چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کرنے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے، تاہم اب کمپنی نے خاموشی سے ایک نئی اپ ڈیٹ سے اس خامی کو دور کردیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے نئی آرکائیو چیٹس سیٹنگز کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کیا جاسکے۔

یہ فیچر صارفین کو ایسے پیغامات کو اپنی فیڈ سے دور رکھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا جو وہ غیرضروری سمجھتے ہوں گے۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہمیں صارفین کی جانب سے شکایات ملی تھیں کہ آرکائیو چیٹس بار بار مین چیٹ فیڈ پر نئے پیغامات کے ساتھ نمودار ہوجاتی ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ نئی آرکائیو چیٹ سیٹنگز سے صارفین غیرمطلوبہ چیٹس کو آرکائیوڈ چیٹ فولڈز تک محدود رکھ سکیں گے، چاہے اس میں کوئی نیا میسج ہی کیوں نہ بھیجا جائے۔

The post واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس ایپلیکشن کی بڑی خامی کو دور کردے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email