سیالکوٹ نے بھی عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ نے بھی عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک کے ہر حصے سے سند یافتہ مجرموں کا سیاست سے صفایا ہو رہا ہے۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سیالکوٹ نے بھی عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا، انشاءاللہ سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے قیام سے پورے ملک کی سیاست مجرموں سے ہمیشہ کے لئے پاک ہو جائے گی۔

The post سیالکوٹ نے بھی عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا، مراد سعید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email