کلاؤڈ برسٹ کیا ہوتا ہے اور یہ کب ہوتا ہے؟ جانیئے مکمل تفصیلات

کلاؤڈ برسٹ اس وقت رونما ہوتا ہے جب بارش کے دوران ہوا کا بہاؤ اوپر کی جانب ہو جائے۔

ایک تحقیق کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے بارش کے قطرے زمین پر گر نہیں پاتے اور بلندی پر پانی بڑی مقدار میں جمع ہو جاتا ہے۔ جیسے ہی ہوا کا دباؤ کم ہو، پانی آبشار کی طرح نیچے آگرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی مختلف تعریفیں ہیں۔

سویڈن کے محکمہ موسمیات نے کلاؤڈ برسٹ کی تعریف 50 ملی میٹر فی گھنٹہ مقرر کی ہے تاہم بعض ماخذات میں ایک گھنٹے میں سو ملی میٹر بارش کو کلاؤڈ برسٹ بھی کہا گیا ہے۔

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ بہت زیادہ خطرناک قدرتی مظہر ہے کیونکہ اس کی وجہ سے یک لخت سیلابی ریلے آتے ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا خدشہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آج سے 20 سال پہلے بھی اسلام آباد میں 12 گھنٹوں میں 620 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

میں ایک گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ بھارت کے علاقے لداخ میں قائم ہوا جہاں 2010 میں ایک گھنٹے میں 250 ملی میٹر بارش ہوئی۔

24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش بحرِ ہند میں واقع فرانس کے زیرِ انتظام ری یونین جزیرے میں ہوئی جس کی مقدار 1870 ملی میٹر تھی۔

The post کلاؤڈ برسٹ کیا ہوتا ہے اور یہ کب ہوتا ہے؟ جانیئے مکمل تفصیلات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email