پانچ افغان فوجیوں کو افغان حکام کے ذریعے واپس بجھوا دیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے مزید پانچ افغان فوجیوں کو افغان حکام کے ذریعے واپس بجھوا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نواپاس باجوڑ میں پانچ افغان فوجیوں کو افغان حکام کے ذریعے واپس بجھوا دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغان سپاہیوں کو ضروری تقاضے پورے کر کے پونے چھ بجے واپس بجھوایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے 26 جولائی کو چترال کے پاک افغان بارڈر، اروندو سیکٹر میں ان افغان سپاہیوں کو محفوظ راستہ دیا۔ ان افغان سپاہیوں کو ان کی درُخواست پر پاکستان میں محفوظ راستہ دیا گیا تھا۔

The post پانچ افغان فوجیوں کو افغان حکام کے ذریعے واپس بجھوا دیا گیا، آئی ایس پی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email