کورونا کیسز میں اضافہ؛ سندھ حکومت کا انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ

طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ٹاسک فورس سے 15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سخت ترین اقدامات کے لئے بھی سندھ حکومت نے این سی او سی سے رجوع کرلیا ہے۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کو طلب کیا ہے، تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کراچی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائےگا۔

ذرائع سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے 7اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی میں مزید پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاون پر غور  کیا جار ہے۔

The post کورونا کیسز میں اضافہ؛ سندھ حکومت کا انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email