عوام کو بہتر معیار زندگی فراہم کرنا چاہتے ہیں،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ساہیوال اور دیگر شہروں کی عوام کو بہترمعیارزندگی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان جاتے ہوئے ساہیوال شہر کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ساہیوال کے مختلف علاقوں میں صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتربنانے کی ہدایت کی اور ساہیوال شہر کی سڑکوں کی تعمیرومرمت جلد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ شہری علاقوں میں نکاسی آب کی سہولتوں کو بہتربنایا جا رہا ہے، ساہیوال اور دیگر شہرو ں کے عوام کو  بہترمعیارزندگی فراہم کرنا چاہتے ہیں-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اے ڈی بی کی معاونت سے ساہیوال میں میونسپل سروسز میں بہتری لارہے ہیں۔

The post عوام کو بہتر معیار زندگی فراہم کرنا چاہتے ہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email