آسان تعلیم کی فراہمی کے لیے جامعات ہائبرڈ تعلیم کے حصے میں اضافہ کریں، عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ طلبہ کو سستی اور  آسان تعلیم کی فراہمی کے لیے جامعات ہائبرڈ تعلیم کے حصے میں اضافہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کو ریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجنیئر نگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت عارف علوی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسٹیٹیوٹ مختلف شعبوں میں تعلیمی اور تربیتی پروگرام منعقد کررہا ہے ، فزکس اور الیکٹریکل انجینئرنگ جیسے شعبوں میں 5000 سے زائد طلباء فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ جامعات  سائبر  وار فیئر کے مستقبل کے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے طلبا کو جدید آئی ٹی صلاحیتوں سے لیس کریں ، جامعات تحقیق کا  میدان وسیع ، جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے طلباء کی فکری ترقی پر توجہ دیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کی تعداد بڑھائیں تاکہ وہ ملک کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں ، اچھی شہرت کی عالمی جامعات کی مہارت ، تحقیق سے استفادہ کرنے کیلئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے انسٹیٹیوٹ کی کامیابیوں خصوصاً ملک کی سائنسی ترقی میں اس کے کردار کو سراہا۔

The post آسان تعلیم کی فراہمی کے لیے جامعات ہائبرڈ تعلیم کے حصے میں اضافہ کریں، عارف علوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email