پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  9 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 921 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  9 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 921 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1804 ڈالر پر آگیا۔

The post پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email