جنت مرزا کی بہن نے بھی منگنی کرلی؟

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن اور بلاگر سحر نے بھی منگنی کرلی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کی بڑی بہن سحر نے اپنے منگیتر عُمر شہزاد کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Seharrr.🦩 (@cecesland)

سحر نے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ زندگی حسین ہے۔

اس کے علاوہ بھی اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر عُمر شہزاد کے ساتھ دیگر تصویریں شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Seharrr.🦩 (@cecesland)

ساتھ ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے کیپشن میں سحر نے اظہارِ محبت والے ایموجیز بنائے ہیں۔

دوسری جانب عُمر شہزاد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سحر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں دُنیا والا ایموجی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by عمر ملک (@umarshehzad7)

سحر اور عُمر شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں بھی ایک دوسرے کو مینشن کرتے ہوئے ’انگوٹھی‘ والا ایموجی بنایا جس کا مطلب ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے منگنی کرلی ہے۔

یاد رہے کہ جنت مرزا کی بڑی بہن سحر بلاگر ہیں اور اُن کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جبکہ عُمر شہزاد موسیقار ہیں۔

The post جنت مرزا کی بہن نے بھی منگنی کرلی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email