حلیم عادل شیخ کی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکباد

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارباب غلام رحیم سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل پر ارباب غلام رحیم اپنا بھرپور کردار ادا کرتے آرہے ہیں، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی بطور معاون خصوصی مقرری سندھ میں تبدیلی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف جدوجہد میں پورے سندھ کو متحد کریں گے، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی شخصیت سیاسی میدان میں بے داغ ہے، سندھ کی عوام کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

The post حلیم عادل شیخ کی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email