پائیدار ترقی اور عوامی مفادات کے تحفظ کا دوسرا نام پاکستان پیپلز پارٹی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور عوامی مفادات کے تحفظ کا دوسرا نام پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز حسین جکھرانی سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں اعجاز حسین جکھرانی نے اپنے محکمے کی کارکردگی اور ضلع جیکب آباد میں حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ عناصر جن کو عوام کی خدمت کرنا ناگوار گزرتی ہے وہ پیپلز پارٹی کے خلاف نیب کو استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ تمام رکاوٹوں و مشکلاتوں کے باوجود عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

The post پائیدار ترقی اور عوامی مفادات کے تحفظ کا دوسرا نام پاکستان پیپلز پارٹی ہے، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email