2 مختلف ویکسین کے امتزاج کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟

کورونا وباء سے متاثر ہونے کے خوف کے باعث دنیا بھر کے لوگ اب ویکسینیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اس حولے سے ڈبلیو ایچ او کا بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسین لگوانا لزمی ہے تاہم اب تک کئی طرح کی ویکسین متعارف کروائی جاچکی ہیں۔

لیکن کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ 2 طرح کی ویکسین لگوائی جائے اور اسکے  انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب ہونگے؟

اس حوالے سے ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسینز کا امتزاج کورونا وائرسز کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی سطح میں کئی گنا اضافہ کردیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق 2 ویکسینز استعمال کرنے والے افراد میں ان اینٹی باڈیز کی سطح فائزر ویکسین استعمال کرنے والے گروپ جتنی ہی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اس تحقیق کو عملی شکل دینے کے لئے لوگوں کو دوویکسینز کی ایک، ایک خوراک کا استعمال کرواکے اثرات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد تمام افراد میں وائرس ناکارہ بننے والی اینٹی باڈیز کو دریافت کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق ایسٹرازینیکا کو بطور پہلی جبکہ فائزر ویکسین کو دوسری خوراک کے طور پر استعمال کرانے سے اینٹی باڈیز کی سطح ایسٹرازینیکا ویکسین کی 2 خوراکوں کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہوتی ہیں۔

تحقیق میں 499 طبی ورکرز کو شامل کیا گیا تھا، جن میں سے 100 کو 2 ویکسینز کی خوراکیں دی گئیں، 200 کو فائزر جبکہ باقی لوگوں کو ایسٹرازینیکا ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرائی گئیں تھی۔

The post 2 مختلف ویکسین کے امتزاج کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email