راولپنڈی میں شدید بارشیں ، نالہ لئی میں طغیانی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی مون سون سیزن کی موسلا دھار بارشوں کے باعث  شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے نالہ لئی میں طغیانی آچکی ہے جس کے باعث ہزارہ کالونی ، جاوید کالونی اورآریہ محلہ میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے جس کے بعد پاک فوج کی ٹیمیں کشتیاں لے کر کناروں پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

The post راولپنڈی میں شدید بارشیں ، نالہ لئی میں طغیانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email