قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی طاقت سے جواب دیں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کوقانون کی طاقت سے جواب دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ن لیگ روایتی غنڈہ گردی سے باز رہے جبکہ رات کی تاریکی میں نوٹ بانٹ کر ووٹ کو عزت دینے والی ن لیگ منہ کی کھارہی ہے۔

 

 

انہوں نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کیمپوں میں عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے اور پی ٹی آئی انشاءاللہ پی پی 38 کا معرکہ بھی سر کررہی ہے۔

 

The post قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی طاقت سے جواب دیں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email