سائنو ویک سے بننے والی اینٹی باڈیز 6 ماہ میں ختم ہوجاتی ہیں، ماہرین کا انکشاف

چینی ماہرین نے ایک وسیع مطالعے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ سائنو ویک ویکسین کی مدد سے بننے والی تمام اینٹی باڈیز 6 ماہ کے دورانیے میں ختم ہوجاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چینی ماہرین نے اپنی تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ سائنو ویک سے بننے والی اینٹی باڈیز کا دورانیہ صرف 6 ماہ ہے اس کے بعد ایک عدد بوسٹر لگوانے کی ضرورت ہوگی۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنو ویک کی 2 ڈوز کے بعد ایک اور اضافی ڈوز کو بوسٹر قرار دیا ہے جس کو لگوانے کے بعد اینٹی باڈیز  میں اضافہ ہوجائیگا۔

اس حوالے سے 18 سے 59 سال عمر کے افراد پر ریسرچ کی گئی، جن کی اینٹی باڈیز میں سائینوویک کی تیسری ڈوز لگنے سے اضافہ ہوا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اینٹی باڈیز میں کمی سے کس طرح ویکسین ڈوز کی تاثیر متاثر ہوگی، کیوں کہ سائنس دانوں کو واضح طور پر کسی ویکسین کے لیے اینٹی باڈی کی سطحات کی شدت کو ابھی معلوم کرنا باقی ہے، جو ویکسین کو بیماری سے بچاؤ کے قابل بناتی ہے۔

The post سائنو ویک سے بننے والی اینٹی باڈیز 6 ماہ میں ختم ہوجاتی ہیں، ماہرین کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email