گوگل میپس کی بہترین سہولیات کے لئے ایک اور فیچر کا اضافہ کردیا گیا

گوگل میپس کی جانب سے صارفین کے لئے بہترین سہولیات کے حصول کے لئے ایک اور نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل میپس میں انسائیٹ ٹیب نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین کے سفر کو ٹریک کیا جا سکے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل میپس میں انسائیٹ ٹیب نامی اس فیچر کی سہولت صرف 200 شہروں کے لئے موجود تھی اب اس کا دائرہ بڑھاتے ہوئے 100 ممالک کی 10 ہزار سے زیادہ ٹرانزٹ ایجنسیوں تک بڑھا دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کا مقصد لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں نشستوں کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے یا ہجوم سے بچانا ہے تاکہ وہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران سماجی دوری کو یقینی بناسکیں۔

انسائیٹ فیچر کو گوگل کی جانب سے ان لوکیشنز کو جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جہاں آپ جاچکے ہیں اور یہ بھی بتاسکے گا کہ مہینے کا کونسا دن سب سے زیادہ مصروف گزرا گیا اور اس سے صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا موازنہ کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

اس فیچر سے انہیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے سفر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیروں پر یعنی چل کر کتنا وقت گزارا۔

انسائیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا موازنہ کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں  ذاتی اعدادوشمار سے صارفین کو اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی سفری عادات کیا ہیں۔

The post گوگل میپس کی بہترین سہولیات کے لئے ایک اور فیچر کا اضافہ کردیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email