واٹس ایپ کے ہیک ہوجانے پر کیا کرنا چاہیئے؟

جیسا کہ یہ سب جانتت ہیں کہ اسمارٹ فون کو ہیکرز باآسانی ہیک کر لیتے ہیں اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرنا بھی جانتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوجاتا ہے تو اس کے لئے کیا کرنا بہتر رہے گا؟

اس حوالے سے  متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کے لئے اہم اعلامیہ جاری کریا ہے جس میں انہیں اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں کرنے والے ضروری کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کی مدد سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد واٹس ایپ کی تکنیکی ٹیم کو  ای میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔

واٹس ایپ کو آگاہی ای میل میں موضوع میں’مائی اکاؤنٹ از ہیک‘ لکھیں اور دیگر تفصیلات کو مینشن کریں۔

اس کے علاوہ اپنے تمام دوست ، احباب، رشتے دار و دیگر کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دیں تاکہ وہ آگاہ ہوجائیں۔

The post واٹس ایپ کے ہیک ہوجانے پر کیا کرنا چاہیئے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email